15 دسمبر، 2016، 8:14 PM

ایٹمی سمجھوتہ ختم ہونے کی ذمہ داری امریکہ پرعائد ہو گی، روس

ایٹمی سمجھوتہ ختم ہونے کی ذمہ داری امریکہ پرعائد ہو گی، روس

روسی وزارت خارجہ نے امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف دس سالہ پابندیاں عائد کئے جانے کے اقدام کے بعد کہا ہے کہ اگر جامع ایٹمی معاہدہ ختم ہوتا ہے تو اس کی ساری ذمہ داری، امریکہ پرعائد ہو گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزارت خارجہ نے امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف دس سالہ پابندیاں عائد کئے جانے کے اقدام کے بعد کہا ہے کہ اگر جامع ایٹمی معاہدہ ختم ہوتا ہے تو اس کی ساری ذمہ داری، امریکہ پرعائد ہوگی۔ انٹر فیکس کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف دس سالہ پابندیوں کی مدت میں توسیع کے امریکی فیصلے سے ماسکو کو ناامیدی ہوئی ہے۔ بیان کے مطابق ایران کے ساتھ ہونے والا ایٹمی سمجھوتہ ختم کئے جانے سے متعلق امریکی اقدام ناقابل معافی ہو گا۔ یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ امریکی صدر بارک اوباما نے جمعرات کی صبح ایران کے خلاف پابندیوں کی مدت میں توسیع کے بل پر دستخط کرنے سے گریز کیا تاہم دستخط نہ ہونے کے باوجود یہ بل قانون میں تبدیل ہو گیا۔

News ID 1869015

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha