20 نومبر، 2016، 2:31 PM

کوئٹہ میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ

کوئٹہ میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جب کہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جب کہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ اطلاعات کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کرکے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ میں ایک ماہ کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہوگی جب کہ جلسے جلوسوں اور دھرنوں پر بھی پابندی ہوگی۔محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے شہر میں دفعہ 144 اور ڈبل سواری پر پابندی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ شہر میں جاری حالیہ دہشت گردی، تخریب کاری کے واقعات اور ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کے لئے پابندی عائد کی گئی ہے، پابندی کا نفاذ فوری طور پر ہوگا۔

News ID 1868441

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha