19 نومبر، 2016، 7:10 PM

یونیورسٹی کیس ختم کرنے کے لئے ٹرمپ ڈھائی کروڑ ڈالر دینے پر رضا مند

یونیورسٹی کیس ختم کرنے کے لئے ٹرمپ ڈھائی کروڑ ڈالر دینے پر رضا مند

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی یونیورسٹی کے حوالے سے دائر کیس کو ختم کرنے کے لیے ڈھائی کروڑ ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی یونیورسٹی کے حوالے سے دائر کیس کو ختم کرنے کے لیے ڈھائی کروڑ ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ مقدمہ غیر فعال ٹرمپ یونیورسٹی کے ان سابقہ طالب علموں کی جانب سے دائر کیا گیا تھا جن کا دعویٰ تھا کہ ان سے رئیل اسٹیٹ کے گُر سکھانے کے لیے ہزاروں ڈالرز لیے گئے تھے لیکن سیمینارز منعقد نہیں کرائے گئے۔ نیویارک کے اٹارنی جنرل کے مطابق یہ رقم یونیورسٹی کے 6 ہزار متاثر طلبا میں تقسیم ہوگی۔ اٹارنی جنرل کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اس کے ساتھ ہی تعلیمی قوانین کی خلاف ورزی پر مزید دس لاکھ ڈالر حکومت کو ادا کریں گے۔

News ID 1868421

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha