مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی فوج نے ایک فضائی حملے کے دوران شمال مشرقی افغانستان میں القاعدہ کے 2 اہم رہنماؤں فاروق القحتانی اور بلال العطابی کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ ۔اطلاعات کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان پیٹر کک کا دعویٰ ہے کہ القاعدہ رہنما فاروق القحتانی کو گذشتہ ماہ 23 اکتوبر کو افغانستان کے علاقے کنار میں ہلاک کیا گیا تھا۔پینٹاگون سے جاری ہونے والے بیان میں ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کامیاب حملہ عالمی دہشت گرد نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے امریکی آپریشن اور امریکہ اور اس کے حامیوں کے مفاد کو نقصان پہنچانے کی کوششوں میں مصروف دہشت گردوں کے خاتمے کی ایک اہم مثال ہے۔امریکی ترجمان نے ایک علیحدہ حملے میں افغانستان میں موجود ایک اور القاعدہ رہنما بلال العطابی کی ہلاکت کا دعویٰ بھی کیا۔ پینٹاگون کے بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا کو 4 سال سے القاعدہ رہنما فاروق القحتانی کی تلاش تھی۔واضح رہے کہ 2011 میں پاکستان کے شہر ایبٹ آباد کے ایک کمپاؤنڈ پر امریکی کارروائی میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت سے قبل القحتانی کے القاعدہ سربراہ سے قریبی تعلقات تھے۔فاروق القحتانی 2009 سے افغانستان میں سرگرم تھے اور انھوں نے 2010 کے وسط میں یہاں القاعدہ کی کمان سنبھالی تھی۔ ادھر القحتانی کے نائب بلال العطابی کو افغانستان میں القاعدہ کے دوسرے یا تیسرے اہم رہنما کی حیثیت سے دیکھا جاتا تھا۔
امریکی فوج نے ایک فضائی حملے کے دوران شمال مشرقی افغانستان میں القاعدہ کے 2 اہم رہنماؤں فاروق القحتانی اور بلال العطابی کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
News ID 1868102
آپ کا تبصرہ