مہر خبررساں ایجنسی نے نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ اور مجرمانہ ہوائی حلمون کی ایک بار پھر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب پورے یمن پر قبضہ کرنے کی ناپاک کوشش کررہا ہے جسے یمنی عوام ناکام بنادیں گے اور دنیا کے مظلوموں کو اقوام متحدہ سے کوئی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔ دارالحکومت صنعا میں یوم عاشورا کے جلوس سے خطاب کرتے ہوئے عبداملک الحوثی نے کہا کہ آج امریکہ کی سرپرستی میں سعودی عرب وہی چيز یمنی عوام سے مانگ رہا ہے جو کل یزید امت اسلامی اور نواسہ رسول سے مانگ رہا ہے ۔ عبدالملک حوثی نے کہا کہ ہم اس دور کے یزید کے سامنے ہر گز نہیں جھکیں گے کیونکہ ہم حسینی ہیں اور ہمیں سعودی عرب کے ظلم و ستم کے خلاف استقامت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور اپنے ملکی دفاع کو مضبوط بنانا چاہیے ۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے آج یمنیوں کا خون بہانا مباح کررکھا ہے جبکہ سعودی عرب امریکہ کی سرپرستی میں امت مسلمہ پر وہابیت کے گمراہ نظریہ کو مسلط کررہا ہے۔ حوثی نے کہا کہ شمشیر پر خون کی فتح یقینی ہے۔
سعودی عرب کی پورے یمن پر قبضہ کرنے کی ناپاک کوشش/اقوام متحدہ سے کوئی امید نہیں
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ نے یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کی ایک بار پھر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب پورے یمن پر قبضہ کرنے کی ناپاک کوشش کررہا ہے جسے یمنی عوام ناکام بنادیں گے اور دنیا کے مظلوموں کو اقوام متحدہ سے کوئی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔
News ID 1867551
آپ کا تبصرہ