27 ستمبر، 2016، 12:15 AM

ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان آج پہلا مباحثہ ہوگا

ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان آج پہلا مباحثہ ہوگا

امریکی صدارتی امیدواروں ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان آج پہلا مباحثہ ہوگا جسے ٹی وی پر براہ راست دکھایا جائے گا۔

مہر خبررسان ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدارتی امیدواروں ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان آج پہلا مباحثہ ہوگا جسے ٹی وی پر براہ راست دکھایا جائے گا۔ امریکہ میں سب کی نظریں آج کے مباحثے پر ہیں اور میڈیا میں اس کا کافی چرچہ ہے۔
آج کا مباحثہ امریکی ریاست نیو یارک میں واقع ہوفسٹرا یونیورسٹی میں ہو رہا ہے اور این بی سی کے اینکر لیسٹر ہولٹ میزبانی یا ماڈریٹر کے فرائض انجام دے رہے ہی، اندازوں کے مطابق اس کو ایک کروڑ کے قریب لوگ دیکھیں گے جبکہ دونوں امیدواروں کے درمیان دوسرا مباحثہ 9 اکتوبر اور آخری 19 اکتوبر کو ہونا ہے۔

News ID 1867198

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha