17 ستمبر، 2016، 8:49 AM

ڈونلڈ ٹرمپ نے 5 سال بعد اوبامہ کی امریکی پیدائش تسلیم کرلی

ڈونلڈ ٹرمپ نے 5 سال بعد اوبامہ کی امریکی پیدائش تسلیم کرلی

امریکہ کے صدراتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نےصدر اوبامہ کی جائے پیدائش کے حوالے سے تسلیم کرلیا ہے کہ صدر اوبامہ امریکہ ہی میں پیدا ہوئے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے قنل کیا ہے کہ امریکہ کے صدراتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کے  امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نےصدر اوبامہ کی جائے پیدائش کے حوالے سے تسلیم کرلیا ہے کہ صدر اوبامہ امریکہ ہی میں پیدا ہوئے تھے۔ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا  ہے جب کئی سالوں تک صدر اوبامہ کی جائے پیدائش کے بارے میں  سوالات اٹھائے جاتے رہے اور ڈونلڈ ٹرمپ بھی اوبامہ کی جائے پیدائش کے حوالے سے  مسلسل تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ ان لوگوں کی بھی کھل کر حمائت کرتے رہے ہیں جنہوں نے اوبامہ کی امریکہ میں پیدائش کے حوالے سے سوالات اٹھائے تھے  ۔
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ  نے پانچ سال تک اپنے موقف  پر ڈٹے رہنے کے بعد آخر کار ہتھیار ڈال دیے اور کہا ہے کہ پہلے سیاہ فام امریکی صدر باراک اوبامہ کی پیدائش امریکہ میں ہوئی ہے اور میں اس الزام کو ختم کرتا ہوں کہ وہ امریکی نہیں ہیں۔ٹرمپ کی انتخابی مہم کے منتظمین کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ ڈونلڈ ٹرمپ  ہی ہیں، جنہوں نے صدر اوبامہ کو مجبور کیا کہ وہ اپنی پیدائش کا سرٹیفیکیٹ جاری کریں ، واضح رہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر کی جانب سے پیش کئے جانے والے برتھ سرٹیفکیٹ کو بھی جعلی قرار دیتے رہے ہیں۔

News ID 1866960

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha