مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بارک اوبامہ کے مقرر کردہ سفیروں کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹرانزیشن ٹیم نے ہدایت جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ کی جانب سے سیاسی طور پر مقرر کردہ سفیروں کو ٹرمپ کی حلف برداری سے پہلے عہدہ چھوڑنے کا کہا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ میں امریکی سفیر مارک گلبرٹ نے ہدایت ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بیس جنوری کو عہدہ چھوڑ دیں گے، مارک گلبرٹ کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم نے یہ پیغام امریکی وزارت خارجہ کے ذریعہ 23 دسمبر کو بھجوایا تھا اور اس میں کسی سفیر کو کوئی استثنا نہیں دیا گیا ہے۔
امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بارک اوبامہ کے مقرر کردہ سفیروں کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔
News ID 1869533
آپ کا تبصرہ