مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج نے جنوبی علاقے میں اسرائیلی فوجی طیارے اور ڈرون کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے جبکہ اسرائیل نے طیارہ مار گرانے کی تردید کی ہے۔شامی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی فوجی طیارہ اور ایک ڈرون مار گرایا ہے ۔
شام فوج نے الزام لگایا ہے کہ اسرائیلی طیارے نے پہلے جنوبی حصے میں شام کے فوجی اہلکاروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے جواب میں شام فوج نے یہ کارروائی کی ۔
ادھر اسرائیل نے شام فوج کی جانب سے طیارہ مار گرانے کی تردید کردی ہے،اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ دو میزائل ان کے طیارے کی جانب فائر کئے گئے جو ناکام ہوگئے ۔
شامی فوج نے جنوبی علاقے میں اسرائیلی فوجی طیارے اور ڈرون کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے جبکہ اسرائیل نے طیارہ مار گرانے کی تردید کی ہے۔
News ID 1866892
آپ کا تبصرہ