مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے یوکرائن میں علیحدگی پسندوں کی حمایت اور دوہزار چودہ میں کرائمیا پر قبضہ کرنے پر روس پر پہلے سے عائد پابندیوں میں مزید اضافے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان پابندیوں کا ایک اور مقصد روسی اداروں کی طرف سے، موجودہ پابندیوں سے بچنے کی کوششوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ نئی پابندیوں میں روس کی ’روسیا بینک‘ اور چند بڑی تعمیراتی کمپنیوں پر پابندی شامل ہے۔ان تعمیراتی کمپنیوں میں یوکرائن سے علیحدگی اختیار کرنے والی 17 کمپنیاں شامل ہیں، جن میں سے 11 کمپنیاں روسی حکومت کے عہدیداروں نے کرائمیا پر غیر قانونی قبضے کے بعد قائم کی تھیں۔پابندی کے حوالے سے نئی فہرست میں کرائمیا میں آپریٹ کرنے والی کئی روسی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے، جن میں اہم سمندری اور دفاعی کاروبار سے وابستہ کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ان کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کا مقصد دیگر ممالک میں ان کے کاروبار کرنے کی صلاحیت کو محدود کرنا اور عالمی کمپنیوں کو ان سے کاروباری وابستگی سے روکنا ہے۔
امریکہ نے یوکرائن میں علیحدگی پسندوں کی حمایت اور دوہزار چودہ میں کرائمیا پر قبضہ کرنے پر روس پر پہلے سے عائد پابندیوں میں مزید اضافے کا اعلان کیا ہے۔
News ID 1866633
آپ کا تبصرہ