17 اگست، 2016، 12:20 PM

آسٹریلیا میں جعلی مسلمانوں کا گرجا گھر پر حملہ

آسٹریلیا میں جعلی مسلمانوں کا گرجا گھر پر حملہ

آسٹریلیا کے شہر نیو ساﺅتھ ویلز کے ایک گرجا گھر میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب بظاہر مسلمان نظر آنے والے درجن بھر افراد نے چرچ میں جاری عبادت کے دوران ہلہ بول دیا جبکہ بعد میں پتہ چلا کہ چرچ پر حملہ کرنے والے جعلی مسلمانوں کا تعلق آسٹریلیا کی دائیں بازو کی پارٹی فار فریڈم سے تھا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا کے شہر نیو ساﺅتھ ویلز کے ایک گرجا گھر میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب بظاہر مسلمان نظر آنے والے درجن بھر افراد نے چرچ میں جاری عبادت کے دوران ہلہ بول دیا جبکہ بعد میں پتہ چلا کہ چرچ پر حملہ کرنے والے جعلی مسلمانوں کا تعلق آسٹریلیا کی دائیں بازو کی پارٹی فار فریڈم سے تھا ۔ مغربی ممالک میں اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لئےنت نئے حربے استعمال کئے جارہے ہیں جن ایک حربہ دہشت گردی کا حربہ ہے جبکہ دہشت گردی میں ملوث تمام دہشت گرد تنظیموں کی تشکیل میں امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کا ہاتھ ہے۔ سعودی عرب بھی خادم الحرمین کی آڑ میں اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی امریکی اور اسرائیلی شوم منصوبوں کا حصہ بنا ہوا ہے اور اسلام و مسلمانوں کے خلاف بھیانک جرائم کا ارتکاب کررہا ہے تمام دہشت گرد تنظیموں کا تعلق براہ راست سعودی عرب کے فاسد اور گمراہ عقیدے وہاییت سے ہے اور تمام دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی سعودی عرب کے شہری کررہے ہیں جبکہ سعودی عرب انھیں بڑے پیمانے پر مالی امداد فراہم کررہی ہے۔

News ID 1866270

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha