مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے پاکستان اور افغانستان کی سرحد پروہابی دہشت گردوں کی نقل وحرکت پرنظررکھنے کیلئے آپریشن کا آغاز کر دیاہے۔ خیبر ایجنسی کی وادی راجگل میں فوج کے اضافی دستے تعینات کر دئیے گئے ہیں۔ آئی ایس پی ار کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی سرحد پر نقل وحرکت روکنے کیلئے کیا گیا ہے، فوجی دستے خیبرایجنسی میں بلندپہاڑوں اور پہاڑی دروں پر نظر رکھیں گے تاکہ دہشت گرد افغانستان سے پاکستان میں داخل نہ ہو سکیں۔
فوجی دستوں کی تعیناتی سے دہشت گردوں کا افغان علاقوں میں فرار روکنے میں بھی مدد ملے گی۔ ذرائع کے مطابق یہ فوجی دستے غیر رسمی راستوں سے بارڈر کراسنگ پر نظر رکھیں گے۔
ایڈیشنل سیکرٹری دفاع میجر جنرل عابد نذیر کے مطابق طورخم گیٹ کی تعمیر پہلے ہی مکمل ہو چکی ہے جبکہ سرحد کراسنگ کے لیے سفری دستاویزات لازمی قرار دے دی گئی ہیں۔
غیر قانونی نقل و حرکت روکنے کے لیے طورخم گیٹ کے گرد باڑ نصب کر دی گئی ہے۔ نادرا، ایف آئی اے، کسٹمز اور دیگر ادارے نہایت متحرک ہیں۔ سرحد پر سی سی ٹی وی کیمروں سمیت دیگر انتظامات بھی کر دیئے ہیں۔
پاکستانی فوج نے پاکستان اور افغانستان کی سرحد پروہابی دہشت گردوں کی نقل وحرکت پرنظررکھنے کیلئے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ خیبر ایجنسی کی وادی راجگل میں فوج کے اضافی دستے تعینات کر دئیے گئے ہیں۔
News ID 1866256
آپ کا تبصرہ