14 اگست، 2016، 11:19 PM

پاکستان نے انگلینڈ کو دس وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 2-2سے برابر کردی

پاکستان نے انگلینڈ کو دس وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 2-2سے برابر کردی

اوول میں کھیلے جانے والے چوتھے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو دس وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 2-2سے برابر کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اوول میں کھیلے جانے والے چوتھے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو دس وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 2-2سے برابر کردی۔ پاکستان کو اپنی دوسری اننگز میں میچ میں کامیابی کے لیے چالیس رنز کا ہدف ملا تھا ، جو کہ پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے13.1اوورز میں 42رنز بناکر پورا کردیا۔اظہر علی نے وننگ اسٹروک پر چھکا لگا کرٹارگٹ حاصل کیا۔
پاکستان کی جانب سے اوپنر سمیع اسلم نے 12اور اظہر علی نے 24رنز بناکر انگلش ہدف کو حاصل کرلیا۔اس سے قبل انگلینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 253 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور پانچ وکٹیں حاصل کی ۔انکے علاوہ وہاب ریاض نے دو جبکہ سہیل خان اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔ پاکستان کی دوسری اننگز میں انگلینڈ کا کوئی بولر وکٹ لینے میں کامیاب نہ ہوسکا ۔

News ID 1866220

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha