13 اگست، 2016، 5:18 PM

شام میں امریکہ اور سعودی عرب کی مداخلت غیر قانونی/ شامی حکومت اور عوام کی کامیابی نزدیک

شام میں امریکہ اور سعودی عرب کی مداخلت غیر قانونی/ شامی حکومت اور عوام کی  کامیابی نزدیک

اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزير خارجہ اور مجمع تشخيص مصلحت نظام کے اسٹراٹیجک سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے شام میں امریکہ اور سعودی عرب کی مداخلت کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام کی قانونی اور جمہوری حکومت کی اجازت کے بغیر امریکہ اور سعودی عرب کی شام میں مداخلت غیر قانونی اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزير خارجہ اور مجمع تشخيص مصلحت نظام کے اسٹراٹیجک سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے شام میں امریکہ اور سعودی عرب کی مداخلت کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام کی قانونی اور جمہوری حکومت کی اجازت کے بغیر امریکہ اور سعودی عرب کی شام میں مداخلت غیر قانونی اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کیوبا کے صدر کے خصوصی ایلچی کے ساتھ ملاقات ، ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ ترکی اور ایران و روس کے باہمی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات سے مختلف نتائج سامنے آئے ہیں  جن کے ذریعہ  ترکی کے حقیقی دوستوں اور دشمنوں کا صاف پتہ چل گيا ہے۔ ایران ترکی کے ساتھ بعض مسائل میں اختلاف کے باوجود سخت شرائط میں ترکی کی حکومت اور ترکی کے عوام کے ساتھ  کھڑا رہا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایران ترکی کا حقیقی دوست اور برادر ملک ہے جو سخت شرائط میں ترکی کے عوام اور حکومت  ساتھ ہے۔

انھوں نے کہا کہ ترک حکومت اور عوام نے ایک بار پھر ایران کو آزمایا اور ایران اس آزمائش میں بھی کامیاب ہوگیا انھوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ ترکی اور ترک صدر کے ساتھ طویل ملاقات اہمیت کی حامل ہے۔

ولایتی نے کہا کہ شام میں مداخلت شامی حکومت کی اجازت سے ہونی چاہیے  ایران کا شامی حکومت کے ساتھ تعاون شامی حکومت کی درخواست پر ہے لیکن امریکہ اور سعودی عرب کی شام میں مداخلت بالکل غیر قانونی اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے حامیوں پر شامی حکومت اور شامی عوام کی فتح  بالکل نزدیک ہے۔

News ID 1866189

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha