مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستتان میں افغان سفیر اور امریکی دفاعی حکام نے پاکستان اور افغانستان میں داعش کے سربراہ حافظ سعید خان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کمانڈر حافظ سعید ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے میں مارا گيا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان میں افغان سفیر عمر زاخیلوال نے بتایا ہے کہ 'میں تصدیق کرسکتا ہوں کہ افغانستان میں داعش کے رہنما حافظ سعید خان اپنے دیگر سینئر دہشت گرد کمانڈروں اور دہشت گردوں کے ساتھ 26 جولائی کو افغانستان کے صوبے ننگرہار کے ضلع کوٹ میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ حافظ سعید کا تعلق پاکستان کی اورکزئی ایجنسی سے تھا اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ سے اختلافات کے بعد وہ داعش میں شامل ہو گیا تھا ۔ حافظ سعید افغانستان کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی داعش کا کمانڈرتھا ۔
پاکستان میں افغان سفیر اور امریکی دفاعی حکام نے پاکستان اور افغانستان میں داعش کے سربراہ حافظ سعید خان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کمانڈر حافظ سعید ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے میں مارا گيا۔
News ID 1866181
آپ کا تبصرہ