10 دسمبر، 2016، 11:08 AM

طالبان کے سابق کمانڈر کو ساتھی نے گولی مار کر ہلاک کردیا

طالبان کے سابق کمانڈر کو ساتھی نے گولی مار کر ہلاک کردیا

پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے سابق کمانڈر فضل سعید اور ان کے ساتھی کو مبینہ طور پرگولی مار کر ہلاک کردیا ہے اور اطلاعات ہیں کہ انھیں اپنے ہی ساتھی نے گولی مار کر ہلاک کیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے سابق کمانڈر فضل سعید اور ان کے ساتھی کو مبینہ طور پرگولی مار کر ہلاک کردیا ہے اور اطلاعات ہیں کہ انھیں اپنے ہی ساتھی نے ہلاک کیاہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق فضل سعید حقانی کی نماز جنازہ کرم ایجنسی میں ان کے آبائی علاقے میں  ادا کی گئی۔  اطلاعات کے مطابق کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے سابق کمانڈر فضل سعید کو کرم ایجنسی میں بگن کے قریب گاؤں سرہ غورگہ کے مقام پر فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انھیں ان کے قریبی ساتھی نے مارا ہے۔ ۔ کرم ایجنسی سے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فضل سعید حقانی کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ فضل سعید کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈر رہے ہیں اور ایک وقت ایسا تھا کہ کرم ایجنسی میں وہ ایک طاقتور کمانڈر سمجھے جاتے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ جون 2011 میں فضل سعید حقانی نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے علیحدگی اختیار کر لی تھی اور 'تحریک طالبان اسلامی پاکستان' کے نام سے ایک نئی تنظیم بنانے کا اعلان کیا تھا۔

News ID 1868893

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha