مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بٹگرام میں وہابی دہشت کرد اور کالعدم تنظیم تحریک طالبان کا کمانڈرحافظ نثار پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا ہے جبکہ اس کے ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گيا ہے۔
وہابی دہشت گرد نے گزشتہ روز پولیس پر حملہ کر کے ایک پولیس اہلکار کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا تھا۔ کالعدم تنظیم تحریک طالبان شانگلہ اور تورغر کا اہم کمانڈر تھا ۔
پولیس نے مقابلے کے دوران ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ڈی پی او راجہ صبور خان کے مطابق ملزمان نے گزشتہ روز پولیس پر حملہ کر کے ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی کر دیا تھا۔
وہابی دہشت گرد حافظ نثار تورغر ، شانگلہ ، بٹگرام اور مانسہرہ پولیس کو سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی وارداتوں میں مطلوب تھا اور اس کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقررتھی۔ واضح رہے کہ وہابیدہشت گرد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں وہابی دہشت گردوں کو سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔

پاکستان کے علاقہ بٹگرام میں وہابی دہشت کرد اور کالعدم تنظیم تحریک طالبان کا کمانڈرحافظ نثار پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا ہے جبکہ اس کے ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گيا ہے۔
News ID 1865389
آپ کا تبصرہ