5 اگست، 2016، 5:43 PM

ہندوستان کا سعودی عرب میں پھنسے10 ہزار شہریوں کو نکالنے کا فیصلہ

ہندوستان کا سعودی عرب میں پھنسے10 ہزار شہریوں کو نکالنے کا فیصلہ

ہندوستان نے سعودی عرب میں پھنسے اپنے 10 ہزار شہریوں کو فوری طور پر واپس لانے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار ٹائمز آف انڈیا کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے سعودی عرب میں پھنسے اپنے 10 ہزار شہریوں کو فوری طور پر واپس لانے کا اعلان کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ہندوستانی  پارلیمنٹ کو بتایا کہ سعودی عرب میں پھنسے 10 ہزار ہندوستانی شہریوں میں سے اب کوئی بھوکا نہیں رہے گا اور نہ ہی انہیں کسی اور مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ حکومت انہیں واپس لانے کے لئے فوری اقدامات کررہی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نائب وزیر خارجہ وی کے سنگھ  ہندوستانی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لئے خود سعودی عرب جارہے ہیں۔ وہ مصیبت میں مبتلا آخری ہندوستانی  شہری کے واپس آنے تک اس سارے عمل کی خود نگرانی کریں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پھنسے بھارتی شہریوں کو خوراک اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لئے پانچ خصوصی کیمپ قائم کئے گئے ہیں اور وہ ہر گھنٹے بعد صورتحال کی خود معلومات لے رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا ”ہمارا ایک بھی محنت کش بھوکا نہیں رہے گا۔میں پارلیمنٹ کے توسط سے اپنے ملک کو یقین دلاتی ہوں کہ ہم ان میں سے ہر ایک کو واپس لائیں گے۔“ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ سعودی قانون کے مطابق کفیل کی جانب سے این او سی کے بغیر ایگزٹ ویزا نہیں مل سکتا لیکن انہوں نے سعودی حکام سے رابطہ کیا ہے اور خصوصی درخواست کی ہے کہ بھارتی محنت کشوں کو ایمرجنسی ایگزٹ ویزا دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ناصرف اپنے شہریوں کو واپس لائیں گی بلکہ واپسی سے پہلے ان کے واجبات بھی انہیں ضرور دلوائیں گی۔

News ID 1866005

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha