28 اکتوبر، 2016، 11:44 AM

پاکستان نے جوابی کارروائی میں ہندوستانی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا

پاکستان نے جوابی کارروائی میں ہندوستانی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا

پاکستان نے جوابی کارروائی میں ہندوستانی سفارتکار سرجیت سنگھ کو ناپسندیدہ قرار دے کر 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے اس سے قبل ہندوستان نے پاکستانی کے سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے جوابی کارروائی میں ہندوستانی سفارتکار سرجیت سنگھ کو ناپسندیدہ قرار دے کر 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے اس سے قبل ہندوستان نے پاکستانی کے سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ اطلاعات کےمطابق ہندوستانی ہائی کمشنر گوتم بمباوالا کو دفترخارجہ طلب کیا گیا جہاں انہیں ورکنگ باؤنڈی کی خلاف ورزی پر احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا۔ دفترخارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو بھارتی سفارتکار سرجیت سنگھ کی سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ انہیں ناپسندیدہ قرار دے کر 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق بھارتی سفارتکار سرجیت سنگھ کی سرگرمیاں ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے جس کے باعث انہیں ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا۔ واضح رہے کہ نئی دلی پولیس نے پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کے اسٹاف میں شامل اہلکار محمود اختر کو فوج کے حساس نقشے رکھنے کے الزام میں حراست میں لیا تھا جس کے بعد انہیں ناپسندیدہ شخصیت قراردیکر ہندوستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا۔

News ID 1867898

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha