27 جولائی، 2016، 9:44 PM

ایران اور پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ میں دہشت گردی کے خلاف تعاون پر اتفاق

ایران اور پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ میں دہشت گردی کے خلاف تعاون پر اتفاق

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی اور پاکستانی قومی سلامی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ نے تہران میں ایک مشترکہ اعلامیہ میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ تعاون کو مؤثر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی  اور پاکستانی قومی سلامی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ نے تہران میں ایک مشترکہ اعلامیہ میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور دہشت گردی کے خلاف تعاون کو مؤثر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر تہران کے تین روزے دورے پر تھے جہاں انھوں نے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی کے علاوہ ایران کے دیگر  اعلی حکام کے ساتھ  بھی ملاقات اور گفتگو کی۔ پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ اور ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے ایک مشترکہ بیانیہ جاری کیا ہے جس میں ایران اور پاکستان نے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے اور دونون ممالک نے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے پر اتفاق کیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق ایران کی  اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی نے پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ سے ہونے والی اہم ملاقات میں واضح الفاظ میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دونوں ممالک متحد ہوں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کچھ ممالک دہشت گردوں کو تیار کرکے ایران اور پاکستان کی مشترکہ سرحد پر بدامنی پھیلا کر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں۔ علی شمخانی کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ہمسایوں کو منشیات کی سمگلنگ اور انسانوں اور ہتھیاروں کی ٹریفکنگ کرنے والے گروہوں کے خلاف بھی مل کر کارروائی کرنی چاہیے۔
اس موقع پر پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر نے بھی مسلم اقوام کو درپیش بحرانوں کو دشمنوں کی سازش قرار دیا جس کا مقصد اسلامی ممالک کے انفراسٹرکچر اور وسائل کی تباہی ہے۔ دونوں شخصیات کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا کہ پاکستان اور ایران باہمی تعاون اور اعتماد کو مزید بڑھا کر دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنادیں گے۔ دونوں ممالک نے داعش دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کرنے پر بھی اتفاق کیا ۔ ناصر جنجوعہ نے علی اکبر ولایتی اور اور ایران کی مسلح افواج کے چيف آف اسٹاف میجر جنرل باقری کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کی۔

News ID 1865800

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha