25 جولائی، 2016، 4:47 PM

سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی یمن کے صوبہ مآرب کے بازار پر وحشیانہ بمباری

سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی یمن کے صوبہ مآرب کے بازار پر وحشیانہ بمباری

یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کی مجرمانہ اور بہیمانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ مآرب کے بھرے بازار پر بمباری کی ہے جس میں درجنوں افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ظآہر کیا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کی مجرمانہ اور بہیمانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ مآرب کے بھرے بازار پر بمباری کی ہے جس میں درجنوں افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے جس وقت صوبہ مآرب کے بازار پر بمباری کی اس وقت بازار میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے اس بہیمانہ اور مجرمانہ ہوائی حملے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر یمنی عوام کے قتل عام کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب یمن میں اپنے شوم اہداف تک نہیں پہنچ سکا جس کی وجہ سے وہ یمن کے بازاروں، اسپتالوں ، اسکولوں، مسجدوں  اور تفریحی مقامات کو اپنی وحشیانہ بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے سعودی عرب کے بھیانک جرائم میں امریکہ اور اسرائیل بھی برابر کے شریک ہیں۔

News Code 1865749

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha