16 جولائی، 2016، 1:19 PM

ایران کی ترکی میں فوجی بغاوت کی شدید الفاظ میں مذمت/بحران کے آغاز سے ہی ترک حکام سے قریبی رابطہ رہا

ایران کی ترکی میں فوجی بغاوت کی شدید الفاظ میں مذمت/بحران کے آغاز سے ہی ترک حکام سے قریبی رابطہ رہا

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے ترکی میں فوجی بغاوت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکام کا ترکی میں بحران کے آغاز سے ہی ترکی کے سیاسی اور سکیورٹی حکام سے رابطہ رہا ہے ایران نے ترکی میں فوجی بغاوت پر حساسیت سے قریبی نظر رکھی ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے ترکی میں فوجی بغاوت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکام کا ترکی میں بحران کے آغاز سے ہی ترکی کے سیاسی اور سکیورٹی حکام سے رابطہ رہا ہے ایران نے ترکی میں فوجی بغاوت پر حساسیت سے قریبی نظر رکھی ہوئی ہے۔

شمخانی نے ترکی میں جمہوریت کا دفاع اور امن و ثبات قائم کرنے ترک عوام کے اہم نقش کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہر ملک میں عوام کا عزم و ارادہ ہی اصل معیار ہوتا ہے۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سکریٹری نے کہا کہ ایران ترکی کی قانونی اور جمہوری حکومت کی حمایت کرتا ہے اور ترکی میں ہر قسم کی بدامنی کے خلاف ہے۔

News ID 1865539

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha