مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے اپنے ترکی ہم منصب اسمعیل قہرمان کے نام پیغام میں قانونی اداروں کے خلاف فوجی بغاوت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے عوام نے فوجی بغاوت پر فتح حاصل کرکے ثابت کردیا ہے عوام کی طاقت ہی اصلی طاقت ہوتی ہے۔
لاریجانی نے اپنے پیغام میں فوجی بغاوت کی ناکامی پر ترک حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی میں ایک بار پھر عوام اور جمہوریت کو فتح حاصل ہوئی ہے اور جمہوریت کے دشمنوں کو شکست اور ناکامی کا سمانا کرنا پڑا ہے لاریجانی نے ترکی کی پارلیمنٹ پر حملے کو ترک عوام پر محلہ قراردیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ۔ لاریجانین ے کہا کہ ترکی کی قانونی اور منتخب حکومت کی حمایت ایران کا قانونی، اخلاقی اور مذہبی فریضہ ہے۔
آپ کا تبصرہ