مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے اقوام متحدہ، امریکہ اور یورپی یونین کی مخالفت کے باوجود مغربی کنارے میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ اسرائیلی حکومت نے مغربی کنارے میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر ی منصوبے کے لیے ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی ہے جبکہ اسرائیلی کابینہ علاقے میں یہودی کمیونٹی کو مزید مضبوط اور محفوظ بنانے کے لیے مزید ایک کروڑ اٹھائیس لاکھ ڈالر فنڈز جاری کرے گی۔ اقوام متحدہ امریکہ اور یورپی یونین اسرائیل سے منصوبے پر عمل درآمد روکنے کی اپیلیں کرچکے ہیں۔ اردن ، سعودی عرب، ترکی ، قطر اور مصر نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرکے فلسطین کا ز کو زبردست نقصان پہنچایا ہے اور سعودی عرب اس وقت بھی اسرائیل کو اسلامی ممالک پر مسلط کرنے کی گھناؤنی سازش پر گامزن ہے۔
اسرائیلی حکومت نے اقوام متحدہ، امریکہ اور یورپی یونین کی مخالفت کے باوجود مغربی کنارے میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
News ID 1865419
آپ کا تبصرہ