مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان سے ایک بار پھر ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے ہم اسلام آباد کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے رہے ہیں۔ واشنگٹن میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی کارروائیوں کے حوالے سے امریکہ ہر فورم پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتا رہا ہے اور اس حوالے سے اسلام آباد کو مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کے لئے ہمیں پاکستان، ہندوستان اور افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان سے ایک بار پھر ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے ہم اسلام آباد کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے رہے ہیں۔
News ID 1865138
آپ کا تبصرہ