مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں میجر جنرل محمد حسین باقری کو ایرانی مسلح افواج کا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے حکم میں فرمایا: دفاع مقدس کے دوران اور اس کے بعد آپ کے گرانقدر تجربات کے پیش نظر آپ کو مسلح افواج کا چيف آف اسٹاف مقررکرتا ہوں ۔ رہبر معظم نے اس عہدے پر فائز میجر جنرل فیروز آبادی کی مخلصانہ خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں میجر جنرل محمد حسین باقری کو ایرانی مسلح افواج کا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا ہے۔
News ID 1865085
آپ کا تبصرہ