مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی حکومت نے رمضان المبارک کے مہینے میں شراب نوشی سے متعلق قوانین میں نرمی کردی ہے اور شراب نوشی کی اجازت دیدی ہے۔ اے پی کے مطابق عام طور پر رمضان المبارک کے مہینے میں دبئی میں افطار سے قبل شراب کی فروخت پر پابندی ہوا کرتی تھی۔ تاہم اس سال رمضان سے قبل دبئی کے محکمہ سیاحت و کامرس مارکیٹنگ نے ریاست بھر کے ہوٹل منیجرز کو ہدایات جاری کی ہیں جس میں شراب کی فروخت کی دن بھر اجازت دی گئی ہے
31 مئی کو محکمہ سیاحت و کامرس مارکیٹ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس میں ہوٹلوں کو آگاہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کے دوران بھی شراب کی فروخت کے حوالے سے عام دنوں میں مروجہ قوانین ہی لاگو رہیں گے۔
جب اس حوالے سے محکہ سیاحت سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ دبئی ایک ورلڈ کلاس سیاحتی مرکز ہے اور یہاں لاکھوں سیاح ہر وقت موجود رہتے ہیں لہٰذا اسے مدنظر رکھتے ہوئے شراب فروخت کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ دبئی میں سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد کی ایک وجہ یہاں شراب نوشی کی اجازت بھی ہے اور متحدہ عرب امارات کی حکومت حرام اور ناجائز دولت کمانے کے لئے رمضان المباک کے مہینے کا احترام بھی نظر انداز کررہی ہےیہی وہ عرب حکمراں ہیں جو اسلام کے بجائے امریکی احکامات پر عمل پیرا ہیں۔
آپ کا تبصرہ