5 جون، 2016، 11:59 AM

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ دہشت گرد تنظیم نہیں

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ دہشت گرد تنظیم نہیں

امریکی ووارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ دہشت گرد تنظیم نہیں بلکہ وہ یمن کی لڑائي میں ایک فریق ہے جو مذاکرات کے ذریعہ بحران کو ختم کرنے کی تلاش و کوشش کررہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ووارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ دہشت گرد تنظیم نہیں بلکہ وہ یمن کی لڑائي میں ایک فریق  ہے جو مذاکرات کے ذریعہ بحران کو ختم کرنے کی تلاش و کوشش کررہی ہے۔

بظاہر دہشت گردی سے مقابلہ کرنے والے امریکی ادارے کے سربراہ جیسٹن سیبرل  نے کہا کہ انصار اللہ دہشت گرد تنظیم نہیں البتہ ایران کی طرف سے اس کی حمایت پر امریکہ کو تشویش ہے اگر چہ ایران انسانی بنیادوں پر یمنی عوام کی حمایت کرہرا ہے لیکن پھر بھی امریکہ کوایران کی طرف سے یمنی عوام کی حمایت پر تشویش لاحق ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکہ نے یمنی عوام پر بمباری کے لئے سعودی رعب کو ممنوعہ ہتھیار اور کلسٹر بم دیئے ہیں جن کا سعودی عرب نے یمن پر بے تحاشا استعامل کیا ہے جن کے نتیجے میں سیکڑوں یمنی بچے اور بےگناہ لوگ شہید ہوگئے ہیں اور اقوام متحدہ نے سعودی عرب کے یمن میں ہولناک جرائم کی بنا پر اسے بلیک لسٹ کردیا ہے۔

News ID 1864509

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha