24 مئی، 2016، 1:20 PM

ہندوستان کا ماڈل خلائی شٹل کا کامیاب تجربہ

ہندوستان کا ماڈل خلائی شٹل کا کامیاب تجربہ

ہندوستان نے ماڈل خلائی شٹل کو کامیابی کے ساتھ چھوڑنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ اس کامیابی پر صدر پرناب مکھرجی اور وزیراعظم نریندر مودی نے ہندوستانی سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان  نے ماڈل خلائی شٹل کو کامیابی کے ساتھ چھوڑنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ اس کامیابی پر صدر پرناب مکھرجی اور وزیراعظم نریندر مودی نے ہندوستانی سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اطلاعات کےمطابق ہندوستان  نے ایسی خلائی شٹل تیار کرنے کی راہ میں اہم کامیابی حاصل کی ہے جسے دوبارہ استعمال کیا جا سکے گا، خلائی تحقیق کے بھارتی ادارے اسرو نے پیر کی صبح جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹہ اسٹیشن سے صبح7 بجے ایک خلائی جہاز زمین کے مدار میں بھیجا جسے بعد میں کامیابی کے ساتھ خلیج بنگال میں اتارا گیا،اس کو چھوڑنے کا عمل 11منٹ میں مکمل ہوگیا، سائنسدانوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اس طرح کے اسپیس شٹل کو چھوڑا جائے گا، اسرو کے مطابق سیٹلائٹس اور راکٹوں کو خلا میں بھیجنا انتہائی مہنگا کام ہے، اس لیے ایسے راکٹ لانچر تیار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جنھیں دوبارہ استعمال کیا جا سکے۔

News ID 1864239

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha