18 مئی، 2016، 1:09 AM

شام میں دہشت گرد گروپوں کے درمیان تصادم میں 52 دہشت گرد ہلاک

شام میں دہشت گرد گروپوں کے درمیان تصادم میں 52 دہشت گرد ہلاک

شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب دو دہشت گرد گروپوں جیش الاسلام اور القاعدہ کے درمیان تصادم میں 52 دہشت ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب دو دہشت گرد گروپوں کے درمیان تصادم میں 52 دہشت ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق  شام میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی برطانوی تنظیم کے مطابق مشرقی غوطہ کے علاقے میں جیش اسلام اور القاعدہ کے دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

برطانوی گروپ کے سربراہ عبدالرحمٰن کا کہنا تھا کہ گذشتہ 3 ہفتوں سے جاری لڑائی میں اب تک 500 سے زائد دہشت گرد آپسی لڑائی میں  ہلاک ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ صوبہ دمشق کے علاقے مشرقی غوطہ میں جیش اسلام کے دہشت گردوں کو مکمل کنٹرول حاصل ہے۔

مذکورہ گروپ شام میں بشار اسد کا ایک اہم مخالف گروپ ہے اور یہ گروپ اقوام متحدہ کے تحت ہونے والے مذاکراتی عمل کا حصہ بھی ہے۔

News ID 1864083

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha