17 مئی، 2016، 11:44 AM

کویتی پارلیمان کے نمائندے نے آیت اللہ العظمی خامنہ ای کو علاقہ کا قائد قراردیدیا

کویتی پارلیمان کے نمائندے نے آیت اللہ العظمی خامنہ ای کو علاقہ کا قائد قراردیدیا

کویت کی پارلیمان کے نمائندے عبدالحمید دشتی نے ایران کے روحانی پیشوا حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ العظمی خامنہ ای علاقہ کے قائد اور راہنما ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کویت کی پارلیمان کے نمائندے عبدالحمید دشتی نے ایران کے روحانی پیشوا حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ العظمی خامنہ ای علاقہ کے قائد اور راہنما ہیں۔

عبدالحمید دشتی نے اپنے ٹوئيٹر صفحہ پر تحریر کیا ہے کہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور جیسا کہ امیر کویت نے کہا ہے کہ  آیت اللہ خامنہ ای علاقہ کے قائد اور راہنما ہیں۔

کویتی پارلیمنٹ کے نمائندے عبدالحمید دشتی نے شام اور یمن میں سعودی عرب کی پالیسیوں پر ہمیشہ تنقید کی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں وہابی تکفیری نظریہ کا خاتمہ بہت ضروری ہے اور جب تک یہ نظریہ ختم نہیں ہوگا تب تک دہشت گردی جاری رہےگی۔ کویتی حکومت، سعودی عرب کے دباؤ میں آکر عبدالحمید دشتی کی آواز کو دبانے کی کوشش کررہی ہے اور اس سلسلے میں اس نے عبدالحمید دشتی  کے پارلیمانی استثنی کو منسوخ کردیا ہے۔

 

News ID 1864068

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha