16 مئی، 2016، 8:16 AM

موصل میں داعش کے محاصرے کا آغاز

موصل میں داعش کے محاصرے کا آغاز

داعش کے خلاف اتحاد میں امریکی نمائندے مک گورک نے کہا ہے کہ عراق کے شہر موصل کو داعش دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے لئے داعش کے محاصرے کا آغاز ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ داعش کے خلاف اتحاد میں امریکی نمائندے مک گورک نے کہا ہے کہ عراق کے شہر موصل کو داعش دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے لئے داعش کے محاصرے کا آغاز ہوگیا ہے۔

مک گورک نے اردن میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ہر روز دقیق ہوائی حملے کررہا ہے اور موصل میں داعش کے محاصرے کا آغاز ہوگیا ہے اتحادی و عراقی فورسز عقریب موصل کو داعش دہشت گردوں سے آزاد کرالیں گی۔ واضح رہے کہ  داعش نے جولائی 2014 میں موصل پر مکمل قبضہ کرلیا تھا اور موصل پر قبضہ کرنے میں بھی داعش کو سعودی عرب اور امریکہ کی مکمل حمایت حاصل تھی اور آج امریکہ داعش کو موصل سے نکالنے کی بازی میں بھی شامل ہے دہشت گردوں کے خلاف امریکہ کی پالیسی بڑے تضاد کا شکار ہے۔ امریکہ نے پہلے سعودی عرب کے توسط سے دہشت گردوں کو دنیا بھر سے عراق اور شام میں جمع کیا اور اس سلسلے میں دہشت گردوں کو ممکنہ امداد بھی  فراہم کی اور اب امریکہ اپنے عرب اتحادیوں کے ساتھ ملکر دہشت گردوں کے خلاف بظاہر کارروائی کررہا ہے  لیکن امریکہ کی کارروائی بھی مشکوک ہے کیونکہ وہ دہشت گردوں کو اس طریقہ سے ہتھیار فراہم کرتا ہے۔

News ID 1864038

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha