مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد کی مشیربثینہ شعبان نے رشیا ٹو ڈے کے ساتھ گفتگو میں داعش کے خلاف امریکی کارروائی کو فریب پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ داعش کو عراق کے شہر موصل سے شام کی طرف ہدایت کررہا ہے۔ شامی صدر کی مشیر کا کہنا ہے کہ امریکہ داعش کو ختم نہیں کرنا چاہتا بلکہ داعش کو علاقائی ممالک کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے انھوں نے کہا کہ داعش کے ساتھ سیکڑوں امریکی، برطانوی ، ترکی، سعودی عرب اور قطر کے فوجی تعاون کررہے ہیں۔ بثینہ شعبان نے کہا کہ موصل سے داعش کی شام میں منتقلی شامی حاکمیت کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔
شام کے صدر بشار اسد کی مشیر نے داعش کے خلاف امریکی کارروائی کو فریب پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ داعش کو عراق کے شہر موصل سے شام کی طرف ہدایت کررہا ہے۔
News ID 1867935
آپ کا تبصرہ