مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں روس کے نمائندے الکسی بورو ڈاؤکن نے کہا ہے کہ شامی فوج دیرالزور اور الرقہ میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ روسی نمائندے نے کہا کہ داعش اور النصرہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ بندی نہیں ہے بلکہ ان دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائی جاری رہےگی۔ اس نے کہا کہ شامی فوج کو روسی فوج کی مکمل حمایت حاصل ہے جس کے نتیجے میں شامی فورسز نے تدمر کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا۔ روسی نمائندے نے کہا کہ شامی فورسز دیرالزور اور الرقہ صوبوں میں بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کرنے کے لئے بالکل آمادہ ہیں۔
شامی فوج دیرالزور اور الرقہ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے آمادہ
جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں روس کے نمائندے نے کہا ہے کہ شامی فوج دیرالزور اور الرقہ میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
News ID 1863649
آپ کا تبصرہ