مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران اور جاپان کے مشترکہ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ جاپان کے وزير اعظم عنقریب ایران کا دورہ کریں گے۔ ایران اور جاپان کے درمیان مشترکہ سمپوزیم خواتین، امن، اور پائدار توسعہ کے عنوان سے منعقد ہوا جس میں خواتین کے امور میں صدر حسن روحانی کی معاون محترمہ مولا وردی اور جاپانی وزیر اعظم کی اہلیہ آکیہ آبے نے شرکت کی۔ عراقچی نے اپنےخطاب میں کہا کہ ایران اور جاپان پائدار توسعہ کے سلسلے میں ایک دوسرے کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے مختلف سیاسی، سماجی ، اقتصادی ،طبی اور ثقافتی شعبوں میں خواتین بھر پور کردار ادا کررہی ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جاپان کے وزير اعظم عنقریب ایران کا دورہ کریں گے۔
News ID 1863880
آپ کا تبصرہ