7 مئی، 2016، 2:05 PM

ولایتی کی شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات

ولایتی کی شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد کے ساتھ ملاقات میں شام کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد کے ساتھ ملاقات میں شام کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اس ملاقات میں تاکید کی کہ ایران کی طرف سے شامی حکومت اور عوام کی حمایت جاری رہےگی اور ایران دہشت گردوں کے مقابلے میں شامی عوام اور حکومت کو تنہا نہیں چھوڑےگا۔

اس ملاقات میں شام کے صدر بشار اسد نے ایران کے روحانی پیشوا رہبر معظم انقلاب اسلامی ، ایرانی حکومت اور عوام کی طرف سے بے دریغ حمایت پر شکریہ ادا کیا بشار اسد نے کہا کہ جس طرح  صدام کی طرف سے آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں ایران کامیاب ہوگیا اسی طرح شام بھی اس جنگ میں کامیاب ہوجائے گا آٹھ سالہ جنگ میں صدام معدوم کو بڑی عالمی طاقتوں کی حمایت اور پشتپناہی حاصل تھی لیکن اس کے باوجود اللہ تعالی نے اس جنگ میں ایران کو کامیاب کردیا۔

News ID 1863834

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha