مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی فوج کے ترجمان جنرل کلیولند نے کہا ہے کہ القاعدہ اور طالبان دہشت گردوں کے درمیان باہمی تعاون کا سلسلہ جاری ہے جس کی بنا پر افغان حکومت کو تشویش لاحق ہے۔
امریکی فوج کے ترجمان نے کہا کہ البتہ طالبان اور القاعدہ کا گٹھ جوڑ اور باہمی تعاون افغان حکومت کے لئے کوئی سنجیدہ اور اہم خطرہ نہیں ہے۔ اس نے کہا کہ القاعدہ طالبان کے ذریعہ اپنی قدرت کو دوبارہ افغانستان میں احیا کرنے کی کوشش میں ہے۔ امریکی جنرل کے مطابق اس وقت 100 سے 300 تک القاعدہ کے افراد افغانستان میں موجود ہیں۔
آپ کا تبصرہ