امریکہ میں 2 سالہ بچے کی فائرنگ سے ماں ہلاک

امریکہ کے شہر ملواکی میں 2 سالہ بچے سے اچانک گولی چل گئی جو اس کی ماں کو جالگی جس کے باعث خاتون موقع پر ہلاک ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نےغیرملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے شہر ملواکی میں 2 سالہ بچے سے اچانک گولی چل گئی جو اس کی ماں کو جالگی جس کے باعث خاتون موقع پر ہلاک ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کے شہر ملواکی  میں 26 سالہ خاتون پیٹرس پرائس اپنی گاڑی میں 2 بچوں کے ہمراہ ہائی وے سے جارہی تھیں اور پچھلی سیٹ پر بیٹھا ان کا بیٹا اصلی پستول سے کھیل رہا تھا کہ اچانک اتفاقی گولی چل گئی جو پیٹرس پرائس کی کمر میں جالگی جس کے باعث وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔ حادثے کے فوری بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں تاہم اس وقت تک پیٹرس پرائس دم توڑ چکی تھیں۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ پیٹرس پرائس اپنے بوائے فرینڈ کی کار چلا رہی تھیں جو پیشے کے اعتبار سے سکیورٹی گارڈ تھا اور گاڑی کے پچھلے حصے میں اس کی لوڈڈ پستول موجود تھی جس سے کھیلتے ہوئے 2 سالہ بچے سے اچانک گولی چل گئی جب کہ گولی پیٹرس پرائس کی کمر میں لگی جس نے ان کی ریڑھ کی ہڈی کو متاثر کیا اور زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی۔واضح رہے کہ 2 ماہ قبل فلوریڈا میں بھی اسی قسم کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں دوران ڈرائیونگ پچھلی سیٹ پر بیٹھے 4 سالہ بچے سے اچانک گولی چلنے سے خاتون ہلاک ہوگئی تھی۔

News Code 1863620

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 9 =