مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر رامسر میں آج سہ پہر کو ایران، ترکی اور آذربائیجان کے وزراء خارجہ کا چوتھا سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا جس میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اس اجلاس میں گذشتہ تین اجلاس کے نتائج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سیاحت، انرجی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی۔
آذربائیجان کے وزير خارجہ نے قرہ باغ علاقہ میں جاری جنگ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے سیاحت اور انرجی کے شعبوں میں باہمی تعاون پر تاکید کی۔
ترکی کے وزیر خارجہ نے بھی رامسر اجلاس میں ایٹمی مذاکرات میں کامیابی پر ایران کو دوبارہ مبارکباد پیش کرتے ہوئے قرہ باغ جنگ کے بارے میں ترکی کے مؤقف سے آگاہ کیا اور تر وزیر خارجہ چاووش اوغلو نے بھی انرجی، سیاحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں سہ فریقی تعاون پر تاکید کی۔
واضح رہے کہ ترکی، ایران اور آذربائیجان کا 2011 میں پہلا اجلاس ایران کے شہرارومیہ میں منعقد ہوا جبکہ دوسرا اجلاس 2012 میں آذربائیجان کے شہر نخجوان میں اورتیسرا اجلاس 2014 میں ترکی کے شہر وان میں منعقد ہوا اور چوتھا اجلاس پھر ایران کے شہر رامسر میں ایران کی میزبانی میں منعقد ہوا ہے۔
آپ کا تبصرہ