دارالعلوم دیوبند کا "بھارت ماتا کی جے" کے خلاف فتوی صادر

بھارت کے صوبہ اترپردیش کے شہر سہارن پور میں واقع وہابیوں کی مشہوردینی درس گاہ دارالعلوم دیوبند نے " بھارت ماتا کی جے" کے نعرے کےخلاف فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسلامی عقائد و تعلیمات کے منافی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے صوبہ اترپردیش کے شہر سہارن پور میں واقع  وہابیوں کی مشہوردینی درس گاہ دارالعلوم دیوبند نے " بھارت ماتا کی جے" کے نعرے کےخلاف فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسلامی عقائد و تعلیمات کے منافی ہے۔ دیوبندی فتوے میں کہا گیا ہے کہ بعض ہندوؤں کے مطابق ’ بھارت ماتا‘ کا لفظ ایک دیوی کے لئے استعمال ہوتا ہے اور وہ اس کی عبادت کرتے ہیں،مسلمانوں کے لیے کسی دیوی کی پوجا منع ہے اور اس لئے یہ نعرہ خود اسلام کے منافی ہے۔ فتوے میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمیں اپنے وطن بھارت سے محبت ہے لیکن اسلام صرف ایک واحد اللہ کی عبادت کی اجازت دیتا ہے۔فتوے پر بات کرتے ہوئے ریاستی وزیرِ خوراک سدوی نرانجن جیوتی نے کہا کہ ’’بھارت ماتا کی جے‘‘ کے نعرے سے انکار آزادی کے لئے لڑنے والوں کی بے عزتی ہے جنہوں نے ملک کی آزادی کےلئے قربانیاں دیں اوریہ فتویٰ اسلام کے بنیاد پرستانہ پہلو کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ماتا کی جے سے انکار ملک کے شہیدوں کی توہین ہے، یہ ان کی ذہنیت کو ظاہر کرتے ہیں، انہیں سمجھنا چاہئے کہ وہ پاکستان میں نہیں رہتے بلکہ ہندوستان میں رہتے ہیں۔

News Code 1862986

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =