2 اپریل، 2016، 12:36 AM

ابو بکر بغدادی کی بیوی نے بغدادی کے راز فاش کردیئے

ابو بکر بغدادی کی بیوی نے بغدادی کے راز فاش کردیئے

شام ، عراق اور دیگر مسلم ممالک میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم کے سربراہ ابو بکر بغدادی کی سابقہ بیوی سجی الدلیمی نے ابو بکر بغدادی کے راز فاش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں شادی کے تین ماہ بعد ہی ابوبکر بغدادی سے جدا ہوگئی تھی مجھے نہیں معلوم کہ وہ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام ، عراق اور دیگر مسلم ممالک میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم کے سربراہ ابو بکر بغدادی کی سابقہ بیوی سجی الدلیمی نے ابو بکر بغدادی کے راز فاش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں شادی کے تین ماہ بعد ہی ابوبکر بغدادی سے جدا ہوگئی تھی مجھے نہیں معلوم کہ وہ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے۔ داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی سابقہ بیوی سجی الدلیمی کو 2014 میں لبنان میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا تھا۔ سجی نے کہا کہ وہ کسی یورپی ممالک میں زندگی بسر کرنا چاہتی ہے وہ عربی ممالک میں نہیں رہنا چاہتی سجی الدلیمی کا کہنا تھا کہ ”میں ابوبکر البغدادی سے شادی کے محض تین ماہ بعد ہی اسے چھوڑ کر فرار ہو گئی تھی۔ مجھے اس سے بالکل بھی محبت نہیں تھی۔ وہ اس طرح کا شخص تھا کہ کوئی اس سے بات بھی نہیں کر سکتا تھا۔بسا اوقات وہ کئی کئی دن کے لیے غائب ہو جاتا تھا۔ اس نے مجھ سے 2009ءمیں آخری بار رابطہ کیا تھا۔مجھے اس سے سخت نفرت تھی۔

News ID 1862984

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha