صوبہ الانبار میں البغدادی کا دوسرا نائب بھی ہلاک

عراق کے صوبہ الانبار میں عراقی جنگی طیاروں کی بمباری میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابو بکرالبغدادی کا دوسرا نائب عاصی علی محمد ناصر العبیدی بھی ہلاک ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صوبہ الانبار میں عراقی جنگی طیاروں کی بمباری میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابو بکرالبغدادی کا دوسرا نائب عاصی علی محمد ناصر العبیدی  بھی ہلاک ہوگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق عراقی جنگی طیاروں نے صوبہ الانبار کے علاقہ " بروانہ " میں وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں ابو بکر بغدادی کا دوسرا نائب بھی ہلاک ہوگیا ہے کل  داعش دہشت گرد تنظیم کا ترجمان ابو محمد العدنانی عراقی فورسز کے ساتھ لڑائی میں مارا گیا تھا۔ وہابی دہشت گرد تنظیم کو عراق میں زبردست تباہ اور نابودی کا سامنا ہے۔ البتہ ترکی، سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی جانب سے داعش دہشت گردوں کو امداد بھی مسلسل مل رہی ہے۔

News Code 1860954

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha