26 مارچ، 2016، 2:45 PM

ایران اور پاکستان کے باہمی تعلقات کی مضبوطی وقت کی ضرورت ہے

ایران اور پاکستان کے باہمی تعلقات کی مضبوطی وقت کی ضرورت ہے

پاکستان کےوزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات کی مضبوطی وقت کی ضرورت ہے اور دونوں ممالک پانچ سال میں تجارت کا حجم پانچ ارب ڈالر تک پہنچا سکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےوزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات کی مضبوطی وقت کی ضرورت ہے اور دونوں ممالک پانچ سال میں تجارت کا حجم  پانچ ارب ڈالر تک پہنچا سکتے ہیں۔ اسلام آباد میں پاک ایران بزنس فورم کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دونوں ملکوں کے گہرے تعلقات کو شراکت داری میں بدلنا وقت کی ضرورت ہے۔
معاشی اہداف حاصل کرنے کے لئے دہشت گردی اور توانائی کے بحران سے جلد نمٹناہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کو ایک جیسے معاشی مسائل اور چیلنجز کا سامنا ہے۔ اس موقع پر ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ پاکستان کی سکورٹی اور اقتصادی ترقی ایران کی سکیورٹی اور اقتصادی ترقی ہے ،ایرا ن پاکستان کیساتھ ٹرانزٹ اورسیاحت کے شعبوں میں تعاون کرناچاہتاہے۔
سائنس و ٹیکنالوجی میں بھی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں ،ایران کے صدر نے دہشت گردی کیخلاف پاکستانی فوج کی قربانیوں کو سراہا۔

News ID 1862828

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha