مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات میں باہمی تعلقات اور علاقہ کی سکیورٹی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔اس ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال سمیت پاک ایران تعلقات اور بارڈر سکیورٹی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان کو درپیش چیلنجز کو اجاگر کیا ۔ آرمی چیف نے ایرانی صدر کو پاکستان کے اندرونی معاملات خصوصا بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را ‘کے ملوث ہونے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ ایرانی صدر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر خراج تحسین پیش کیا، ایرانی صدر نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیاں لائق تحسین ہیں۔
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات میں باہمی تعلقات اور علاقہ کی سکیورٹی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
News ID 1862827
آپ کا تبصرہ