مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر طیب اردوغان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز بیلجیئم کے شہر برسلز پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں میں سے ایک دہشت گرد ابراہیم البکروتی کو ترکی کے حکام نے 2015 میں گرفتار کرکے ملک بدر کیا تھا۔ انقرہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے طیب ادروغان کا کہنا تھا کہ "برسلز میں حملہ کرنے والے ایک حملہ آور کو جنوبی ترکی میں شامی سرحد کے قریب گرفتار کیا گیا تھا جسے بعد میں ملک بدر کردیا گیا"۔
ترک صدر نے اس شخص کی شناخت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تاہم این ٹی وی نے اسے ابراہیم البکروتی کا نام دیا، یہ شخص برسلز ایئر پورٹ پر خود کش دھماکہ کرنے والوں میں سے ایک تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بیلجیئم کے شہر برسلز کے ایئرپورٹ اور میٹرو اسٹیشن کے قریب ہونے والے 4 بم دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔
باخبر ذرائع کے مطابق ترکی اور داعش کے درمیان خفیہ روابط کا سلسلہ ہے اور ترکی دہشت گردوں کو باقاعدہ تربیت دےکر یورپی ممالک میں بھیج رہاہے ترکی شام میں بھی داعش اور النصرہ دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کررہا ہے ترکی کو دہشت گردوں کی حمایت کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب کا مالی تعاون بھی فراہم ہے۔
آپ کا تبصرہ