26 مارچ، 2016، 9:28 AM

برسلز کے ایئر پورٹ پر حملہ کرنے والے تیسرے شخص کی شناخت

برسلز کے ایئر پورٹ پر حملہ کرنے والے تیسرے شخص کی شناخت

بیلجیئم حکام نے برسلز کے ایئر پورٹ پر حملہ کرنے والے تیسرے شخص کی شناخت نجم الشراوی کے نام سے کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلجیئم حکام نے برسلز کے ایئر پورٹ پر حملہ کرنے والے تیسرے شخص کی شناخت نجم الشراوی کے نام سے کی ہے۔ بیلجیئم پولیس کے مطابق برسلز میں دہشت گردوں کے خلاف ایک آپریشن کے دوران دو مشتبہ افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔یہ مشتبہ افراد اُن تین افراد میں سے ہیں جنھیں پولیس نے محصور کر رکھا تھا۔جرمنی اور فرانس میں مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
بی بی سی کے مطابق بیلجیئم حکام نے برسلز کے ایئر پورٹ پر حملہ کرنے والے تیسرےشخص کی شناخت نجم الشراوی کے نام سے کی ہے اور پیرس حملوں کی جائے وقوعہ سے اس شخص کے ڈی این اے کے نمونے ملے ہیں۔
یہ اطلاعات ایک ایسے وقت پر سامنے آئیں ہیں جب برسلز میں جمعرات کو حملوں کی تحقیقات کے دوران تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان حملوں میں 31 افراد ہلاک اور 300 کے قریب زخمی ہوگئے تھے حملے کی ذمہ داری سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

News ID 1862819

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha