مہر خبررساں ایجنسی نے روسیاالیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا نے کم فاصلےتک مار کرنے والے مزید 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔
کم فاصلےتک مار کرنے والےمیزائل مشرقی سمندر میں داغے گئے۔شمالی کوریا کے اس نئے میزائلوں کے تجربے سے امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ جبکہ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اسے امیرکی جارحیت کا خطرہ ہے اور اس کے میزائل تجربات دفاعی نوعیت کے ہیں۔ ادھر جنوبی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے اقدامات کو گہری نظر سے دیکھ رہا ہے اور شمالی کوریا کے ہر قادام کا مناسب جواب دینے کے لئے تیار ہے۔
امریکہ کی جانب سے پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا نے کم فاصلےتک مار کرنے والے مزید 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔
News ID 1862434
آپ کا تبصرہ