21 مارچ، 2016، 10:14 PM

شمالی کوریا کا ایک بار پھر 5 میزائلوں کا تجربہ

شمالی کوریا کا ایک بار پھر 5 میزائلوں کا تجربہ

شمالی کوریا کی جانب سے ایک بار پھر 5 میزائلوں کا تجربہ کیا گیا ہے جس کے بعد فروری سے اب تک شمالی کوریا 15 مختلف میزائلوں کا تجربہ کرچکا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے ایک بار پھر 5 میزائلوں کا تجربہ کیا گیا ہے جس کے بعد فروری سے اب تک شمالی کوریا 15 مختلف میزائلوں کا تجربہ کرچکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نے جنوبی شہر ہیمہنگ کے قریب سے 5 چھوٹے فاصلے کے میزائل فائر کیے جن کی رینج 200 کلو میٹر ہے تاہم شمالی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے 4 میزائل کے تجربوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ میزائل سمندر کی مشرقی جانب نامعلوم مقام پر فائر کیے گئے جو اپنے ہدف تک پہنچے۔ اس سے قبل گزشتہ دنوں بھی شمالی کوریا کی جانب سے 2 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے تھے جب کہ یہ تجربے اس دوران کیے گئے ہیں جب جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان مشترکہ سالانہ فوجی مشقیں جاری ہیں۔ ادھر جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی مہم جوئی کے خلاف مکمل طور پر تیار ہے۔

News ID 1862704

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha