مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی ہلال احمر کے سربراہ پیر حسین کولیوند اور جہادی تنظیموں کا مشترکہ میٹنگ ہوئی جس میں ایران میں مقاومت کے لئے عوامی چندہ مہم کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر کولیوند نے کہا کہ ایرانی عوام نے انسانی ہمدردی کے تحت صہیونی مظالم کا شکار ہونے والوں کو 200 ارب تومان نقد عطیہ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امدادی رقم سے صہیونی حکومت کی جارحیت کا شکار ہونے والوں کے لئے اشیاء خورد ونوش، دوائیاں اور دیگر اشیاء ضروری خریدی جائیں گی۔ لبنان میں دس لاکھ سے زائد لوگ بے گھر ہوئے ہیں جن کے لئے فوری امداد کی ضرورت ہے۔ چندہ مہم میں جمع ہونے والی رقم سے 2 ہزار ٹن امدادی سامان خریدا جائے گا۔ چندہ جمع کرنے کی مہم مزید جاری رہے گی۔
ہلال احمر کے سربراہ نے کہا کہ جب لبنان میں پیجر دھماکے ہوئے تو ایرانی ڈاکٹروں کی 24 نفری ٹیم کو فوری طور پر لبنان بھیجا گیا اور متعدد زخمیوں کو علاج کے لئے ایران لایا گیا۔ اس دہشت گرد حملے میں 3 ہزار زخمیوں کی آنکھیں متاثر ہوئیں جن میں سے 700 کی حالت نازک تھی۔
انہوں نے کہا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 1260 افراد کا ایران میں آپریشن کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ موسم سرما کی آمد پر سردی بڑھ جائے گی لہذا ایک لاکھ بخاری تیار کئے گئے ہیں جو لبنان اور شام کے سرد علاقوں میں مستحقین کو فراہم کیے جائیں گے۔
آپ کا تبصرہ