مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین کی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے ایک بیان میں سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ سعودی عرب یمن کے بےگناہ شہریوں کے خلاف جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔
یورپی یونین کی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے برطانیہ، فرانس اور بعض دیگر یورپی ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی عائد کریں کیونکہ سعودی عرب یورپی ہتھیاروں سے یمن کے بےگناہ شہریوں کا قتل عام اور جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔
یورپی یونین کے 359 نمائندوں نے اعلانیہ کے حق میں جبکہ 212 نمائندوں نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ یورپی یونین کے نمائندوں نے یمن پر سعودی عرب کے ہولناک اور وحشیانہ جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ گذشتہ برس 3 اربڈالر کے ہتھیار سعودی عرب کو فروخت کئے ہیں جبکہ سعودی عرب یمن میں جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔ برطانیہ، فرانس اور جرمنی تین اہم ممالک ہیں جوسعودی عرب کو ہتھیار فروخت کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے یمن پر مجرمانہ ہوائی حملوں میں اب تک 6 ہزآر افراد کو شہید کردیا ہے جن میں 2000 سے زائد بچے بھی شامل ہیں جبکہ 16 ہزار سے زائد افراد سعودی حملوں میں زخمی ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ